کراچی؛ اتائی ڈاکٹر کی 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن  میں  نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، علاقہ مکینوں  نے معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے اتائی ڈاکٹر برکت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم برکت  کے خلاف واقعے کا مقدمہ  درج کرکے متاثرہ بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔