گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

مظفر گڑھ:  گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور  اپنی بھی گردن کاٹ کر خودکشی کرلی۔  

پولیس ذرائع کے مطابق بیٹ میر ہزار میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کر دیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے اپنی بھی گردن کاٹ کر خود کشی کر لی۔

میاں بیوی  کے جھگڑے کے دوران  بیچ  بچاؤ کے لیے آنے والا شخص بھی تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ہوگیا۔

تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس نے  زخمی شخص اور  میاں بیوی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔