پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18رکنی دستہ شرکت کرے گا

پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا جس کا پہلا گروپ جمعہ کو فرانس روانہ ہو گا۔

 تین شوٹرز اور دو آفیشلز پر مشتمل پاکستان کے ایتھلیٹس کا پہلا گروپ جمعہ کو پیرس روانہ ہوگا۔

پاکستان کی شوٹنگ ٹیم میں کشمالہ طلعت، غلام مصطفی بشیر اور گلفام جوزف شامل ہیں جبکہ تیراکی میں جہاں آرا اور جیولین میں حصہ لینے والے اتھلیٹ ارشد ندیم افتتاحی تقریب میں قومی دستےکی قیادت کریں گے۔

قیام پاکستان سے لے کر اب تک قومی ایتھلیٹس نے تمام تینوں اولمپک گولڈ میڈل ہاکی کے ایونٹ میں جیتے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ہاکی کی ٹیم اپنی ابتر کارکردگی کی وجہ سے ایونٹ کے لیے کوالیفائی ہی نہیں کر سکی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے ایتھلیٹس اولمپکس میں تین سچاندی اور دو کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔

پاکسان نے آخری اولمپک میڈل 1992 میں جیتا تھا جب قومی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔