بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں کیمیکل دھماکہ، 6 افراد زخمی ،2 مکمل جھلس گئے

اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس کے چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز میں مبینہ کیمیکل دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں6افراد زخمی ہو گئے جبکہ  2 آگ سے مکمل جھلس گئے۔

دھماکے کے باعث بلڈنگ کا آدھا حصہ گر گیا،زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں فیکلٹی اور ریسرچ کے طلبہ بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عبداللہ بھی شامل ہیں، دیگر زخمیوں میں 2 طالب علم اور 2 ملازمین ہیں۔