پرفیوم کو استعمال کرنا لگ بھگ ہر فرد کو پسند ہوتا ہے مگر عموماً اس کی خوشبو چند گھنٹوں بعد ختم ہو جاتی ہے۔
ویسے تو کسی پرفیوم کی مہک پورا دن برقرار رکھنا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے، مگر چند آسان طریقوں سے خوشبو کو کافی دیر تک برقرار رکھنا ممکن ہے۔
جی ہاں واقعی پرفیوم کی خوشبو کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنا ممکن ہے، بس چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
نہانے کے بعد گیلے بدن پر پرفیوم لگائیں
گیلی جِلد پرفیوم کی مہک کو پکڑ لیتی ہے اور کپڑوں پر داغ بھی نہیں لگتے۔
پرفیوم لگا کر چند منٹ تک جِلد کو خشک ہونے دیں اور پھر لباس پہن لیں۔
مخصوص حصوں پر اسپرے کریں
خوشبو حرارت پر ردعمل ظاہر کرتی ہے تو جسم کے مخصوص مقامات پر پرفیوم کا استعمال کرنے سے مہک بڑھ جاتی ہے۔
گردن، کلائیاں، گھٹنوں کے پچھلے حصے، ناف کے قریب، پنڈلی اور ٹخنے جسم کے ایسے حصے ہیں، جہاں پرفیوم کا استعمال مہک کو زیادہ وقت تک برقرار رکھ سکتا ہے۔
پرفیوم کا اسپرے دور سے نہ کریں
پرفیوم کو جسم سے کچھ فاصلے پر اسپرے کرنے سے نہ صرف سیال ضائع ہوتا ہے بلکہ اس کی مہک بھی بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔
تو قریب سے براہ راست جِلد پر پرفیوم کا اسپرے کریں تاکہ مہک زیادہ وقت تک برقرار رہ سکے۔
کبھی کپڑوں پر اسپرے نہ کریں
پرفیوم سے کپڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ مہک بھی جلد ختم ہو جاتی ہے جبکہ جِلد پر مہک زیادہ وقت تک برقرار رہتی ہے۔
پیٹرولیم جیلی سے مدد لیں
پیٹرولیم جیلی کی کچھ مقدار کلائی، گردن یا نبض پر لگا کر پرفیوم کا استعمال کریں۔
پیٹرولیم جیلی کی چکنائی مہک کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔
بغیر مہک والے moisturizer کے استعمال سے بھی ایسا ممکن ہوتا ہے۔
کان کے اوپر اسپرے کریں
جِلد جتنی چکنی ہوگی، پرفیوم کی مہک اتنی زیادہ دیر تک برقرار رہے گی۔
کان کے اوپری حصے کی جِلد زیادہ چکنی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پرفیوم کا اسپرے کرنے سے مہک زیادہ وقت تک برقرار رہتی ہے۔
بالوں کے برش پر لگائیں
بالوں کے برش پر پرفیوم کو اسپرے کرکے اس سے بال بنائیں، ایسا کرنے سے مہک طویل وقت تک برقرار رہے گی، یہ طریقہ لمبے بالوں میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
البتہ بال چھوٹے ہوں تو پھر پرفیوم کی کچھ مقدار کو ہتھیلی پر اسپرے کریں اور پھر اس کو بالوں پر پھیر لیں۔