میرے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر کو اغوا کرلیا گیا ہے، زلفی بخاری کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلمی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد جنجوعہ کو صبح سویرے اغوا کر لیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے وابستہ 3 ورکرز کو بھی اغواء کیا جاچکا ہے، گزشتہ 2 ہفتوں میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا آکاؤنٹس پر شدید کریک ڈاؤن ہوا۔

ملک میں ہونے والے مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو اغوا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمراں سن لیں کہ بنیادی انسانی حقوق کی اس پامالی کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔