انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سری لنکا روانہ ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ و پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں ۔چیئر مین پی سی بی آج کولمبو پہنچیں گے جبکہ21 اور 22 جولائی کو منعقد ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، پی سی بی اور آئی سی سی نے مل کر بجٹ فائنل کر لیا ہے۔محسن نقوی کی آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر کئی بورڈ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔