وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں، درجنوں شہری سونے کے طلائی زیورات نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 7 روز کے دوران 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 40 وارداتیں پیش آئیں۔
نقب زنی 21 وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم ہوئے، ایک ہفتے کے دوران اسنیچنگ کی 8 وارداتیں ہوئیں، 7 دنوں میں ڈکیتی کی 1 جبکہ چوری 86 وارداتیں ہوئیں۔