ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

 لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے مبینہ تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی۔

فیکٹری ایریا کی حدود میں سسرالیوں نے دوران تشدد مبینہ طور پر گلا دبا کر بہو کو قتل کر دیا مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے بھائی علی رضا نے الزام لگایا کہ 26 سالہ مریم حاملہ تھی جسے شوہر شان علی اور ساس سمینہ بی بی نے تشدد کر کے قتل کیا، ملزمان پہلے بھی مریم کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کی بھائی علی رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔