کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے نواحی علاقوں میں شراب اور آئس سپلائی کرنیوالے گروہ کو بے نقاب کرکے سرغنہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے شراب اور آئس برآمد کرلی۔
گزشتہ روز اے ایس پی چمکنی محمد حسیب اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی اشفاق خان نے دیگر نفری پولیس ہمراہ کاروائی کے دوران پشاور شہر کے مختلف علاقوں موٹرسائیکل کے ذریعے کو شراب اور آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنادی کاروائی کے دوران ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس اورشراب برآمد کرلی ملزم نے ابتدائی تفتیش میں دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔