پشاور: ہشتنگری کے علاقے مین جی ٹی روڈ بلال ٹاؤن میں دن دیہاڑے مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہیئر ڈریسر کی دکان میں گھس کر مالک اور گاہکوں سمیت تمام افراد کو یرغمال بناکر 9 قیمتی موبائل فونز ٗ90 ہزار سے زائد نقدی چھین لی جبکہ ملزمان فرار ہوتے وقت اوزار تک لے گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلال ٹان میں ایور بیسٹ کے نام سے ہیر ڈریسر میں 2 موٹر سائیکل سوار گھس آئے اور عملے و مالکان سمیت دکان میں موجود تمام افراد کو یرغمال بناکر بھاری بھاری تلاشی لیتے ہوئے 9 قیمتی موبائل فون ٗ 90 ہزار کی نقدی اوزار سمیت دیگر قیمتی سامان سمیٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ہشتنگری سب ڈویژن تفتیشی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے ملوث ملزمان کی شناخت کیلئے اور سراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر شواہد اکٹھے کرلئے۔