ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 دہشتگردوں نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والوں کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے مسلسل کہتا آرہا ہے کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، افغان حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔