بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کے 2 چہرے، 4 ہاتھ اور 4 ٹانگیں تھیں تاہم بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی چل بسا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سیتاپور میں 38 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے 2 چہرے، 4 ہاتھ اور 4 ٹانگیں تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچہ کچھ گھنٹوں زندہ رہا اور پھر انتقال کرگیا۔
بچے کی پیدائش کے بعد اسپتال کا عملہ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوگیا تھا جب کہ اطراف کے گاؤں کے لوگ بھی اسے دیکھنے کے لیے آرہے تھے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچےکے جسم سے ایک اور جسم جڑا ہوا تھا جو کہ نامکمل تھا، خاتون کی طبیعت ٹھیک تھی جسے بچے کی موت کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں جڑے ہوئے بچوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے تاہم اس طرح کا کیس بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اس بچے کا دماغ ایک تھا البتہ چہرے دو تھے۔