سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔
ازخودنوٹس کی سماعت کیلئے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5رکنی بینچ کی تشکیل کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور علی شاہ کا تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی،جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منیب اختر نے جسٹس مندوخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ تشکیل دینے کی رائے دی۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ کمیٹی کی اکثریتی رائے پر جسٹس مندوخیل سربراہی میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ ہوا،کمیٹی کا تشکیل کردہ نیا بینچ ججز کی دستیابی پر ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت کریگا۔