بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘اوروں میں کہاں دم تھا’ دو دن میں باکس آفس پر صرف 4 کروڑ روپے کما سکی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اجے دیوگن نے ریلیز سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی تھی لیکن اس کے باوجود اُن کی فلم ناکام نظر آرہی ہے۔
فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ میں ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کو دکھایا گیا ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس قید کاٹ کر جیل سے رہا ہوتا ہے۔
’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے، فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن اور تبو کے علاوہ جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔