وزارت خارجہ کی لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری

وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی۔

دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی لبنان کے سفر سے گریز کریں، لبنان میں جب تک پروازیں دستیاب ہیں تمام پاکستانی شہری لبنان چھوڑ دیں، لبنان میں رہنے والے بالخصوص حساس علاقوں میں انتہائی احتیاط برتیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے درج ذیل رابطہ نمبروں پر رابطے میں رہیں۔