پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کی شان ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

متن کے مطابق ارشد ندیم نے طلائی تمغہ حاصل کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ ایوان ارشد ندیم کو خراج تحسین اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔