کرپٹوکرنسی میں کرایہ قبول کرنے والا رکشہ ڈرائیور سوشل میڈیا پر وائرل

بینگلورو: بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے کے اندر لگائے گئے نوٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہا ہے۔

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کی ونڈ اسکرین پر کے اوپر ایک کاغذ پھنسایا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا “ہم کرپٹو کرنسی قبول کرتے ہیں،”۔

آٹو ڈرائیور کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے۔

ایک ایکس صارف گریما شرما (@Garimaoo2) نے ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بھائی زیادہ تر پڑھے لکھے ہندوستانیوں کے مقابلے میں تیزی سے بدل رہا ہے۔

ایک اور صارف کرس (@ctrus_move) نے لکھا کہ ‘وہ ان ویب 3 ہیکاتھونز میں متوازی طور پر شرکت کر رہے ہوں گے۔ “بھائی ویب 3 کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ جانتا ہے جتنا میں کبھی نہیں جان سکتا تھا۔”

اپوکیلیپس (@Apocalypse3007) نے کا کہنا تھا کہ ایک تیسرے صارف نے پوچھا کہ کیا میں میم سکوں سے ادائیگی کر سکتا ہوں؟

کچھ نے اس موقع پر یہ بھی نشاندہی کی کہ کرپٹو اثاثوں کی منتقلی سے ہونے والی کسی بھی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

تیلگو ابی (@bandar_bidda) لکھا  کہ دریں اثنا وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ 30 فیصد ٹیکس ادا کریں۔