آپ کہیں تنہا ہوں اور وہاں خطرناک اژدھا نکل آئے تو کیا حالت ہوگی ایک ٹوائلٹ میں رفع حاجت کے دوران کموڈ سے خطرناک اژدھا نکل آیا۔
یہ خطرناک لیکن دلچسپ واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک شہری رفع حاجت کے لیے ٹوائلٹ گیا لیکن کموڈ پر بیٹھتے ہی اسے خطرناک اژدھے نے کاٹ کر زخمی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں تھنت نامی شخص رفع حاجت کے لیے ٹوائلٹ گیا اور وہ کموڈ پر بیٹھا تھا کہ اچانک اس میں سے خطرناک اژدھا نکل آیا اور اس نے مذکورہ شخص کے کاٹ لیا۔
رپورٹ کے مطابق شہری اس افتاد سے گبھرا گیا اور متاثرہ شخص کے مطابق جب اس نے کموڈ میں ہاتھ ڈال کر چیک کیا تو یہ دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے کہ اس کے ہاتھ میں ایک خطرناک بڑے سائز کا سانپ (اژدھا) تھا۔
تھنت نے بتایا کہ اس موقع پر اس نے جلد اپنے اعصاب پر قابو پایا اور اژدھے کو گھسیٹ کر کموڈ سے نکالا اور ٹوائلٹ برش سے کچل کر اس کو مار ڈالا۔
اژدھے کے کاٹے جانے کے بعد نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخم گہرا نہیں تھا اور اسے طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو میں متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد اب وہ اس ٹوائلٹ کو استعمال نہیں کرتا اور اگر دوسری جگہ جاتا ہوں تو پہلے کموڈ میں جھانک کر اور ٹوائلٹ برش اس کے اندر گھما کر دیکھ اطمینان کر لیتا ہوں کہ کوئی سانپ تو اس کے اندر موجود نہیں۔