لاہور ہائی کورٹ نے فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے۔
لاہور ہائی کورٹ میں فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر شق وار جواب داخل کرنے کی ہدایت کی اور 27 اگست کو اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔
عدالت عالیہ نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر درخواست دستیاب بینچ کے روبرو پیش کی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔