آٹھ ستمبر کا جلسہ کسی صورت ملتوی نہ ہوگا : رکنا نہیں ہے، عمران خان کا علیمہ خان کے ذریعے کارکنوں کو پیغام

بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر گزشتہ روز جلسہ کرتے تو دوبارہ 9 مئی کے گلے پڑنے کا خدشہ تھا،اعظم سواتی نے معلومات دی کہ ختم نبوت حساس معاملہ ہے جس پر دینی جماعت اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہیں، ہمیں انتشار کا خدشہ تھا اسی لیے اسلام آباد میں اپنا جلسہ ملتوی کیا.

آٹھ ستمبر کا جلسہ کسی صورت ملتوی نہ ہوگا،پارٹی کو ہدایت ہے کہ 8 ستمبر سے قبل میٹنگ کریں اور فیصلہ کریں کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کب کریں گے، اگر حمود الرحمن رپورٹ پر عمل ہوتا تو آج ملک میں جمہوریت ہوتی۔

 عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، اسٹیبلشمنٹ کے بغیر کچھ ممکن نہیں، صبح 7 بجے جیل میں ملاقات ہوناعجیب بات تھی۔

 تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان سے سوال کیا گیا کہ اعظم سواتی کو آپ سے ملاقات کا شرف حاصل نہیں ہو تا تھا لیکن کل اچانک 7 بجے ہی آپ نے ملاقات کیلئے بلا لیا؟

اس پر عمران خان نے کہا اعظم سواتی نے معلومات دی کہ ختم نبوت حساس معاملہ ہے جس پر دینی جماعت اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہیں، ہمیں انتشار کا خدشہ تھا اسی لیے اسلام آباد میں اپنا جلسہ ملتوی کیا۔