اڈیالہ جیل میں خاتون سمیت 3 ڈپٹی سپریٹینڈنٹس تعینات

 راولپنڈی: محکمہ جیل خانہ جات نے 3 ڈپٹی سپریٹینڈنٹ کو اڈیالہ جیل میں تعینات کردیا۔

محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں اہم تعیناتیاں کردیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لئے نئے 3جیل افسران تعینات کر دیئے گئے

گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ امیر شاہ کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974کی شق 9کے تحت کی گئی۔

گریڈ 17کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جب کہ گریڈ 16کی خاتون آفیسر زیب النساء کو لیڈی ڈپٹی سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کی تقررتبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تینوں افسران نے فوری طور پر نئے تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا۔