ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی: این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مون سون بارشیں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا۔ بارشوں سے متعلق الرٹ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 24 تا 72 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزیدبارشیں متوقع ہے سندھ کے ضلع بدین، دادو، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو ، کراچی ، خیرپور، لاڑکانہ، مٹیاری، مٹھی، میرپور خاص، نگرپارکر، نوشہروفیروز، سانگھڑ، سجاول، بینظیر آباد، تھرپارکر، ٹھٹھہ، اور عمرکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع ہیں۔

جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی خان، تونسہ اور راجن پور کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا واضھ امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے، جبکہ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال سمیت مقامی ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافی بھی ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدمات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جبکہ مسافراور سیاح پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلوچستان میں بیشترمقامات جبکہ پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران زیریں سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں تیز بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

سندھ

مون سون کا مضبوط سسٹم آج کراچی اور حیدرآباد پہنچے گا جس سے آج دوپہر شہر قائد، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 3 دنوں میں 150 سے200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، شہر قائد سمیت سندھ کے کئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے جبکہ کہیں کہیں موسلادھار اور شدید بارش کی توقع ہے۔

بارش کے پیش نظر کل حیدرآباد، میرپورخاص، سجاول ، بدین ،ٹنڈوالہ یار، سانگھڑ میں اسکول بند رہیں گے جبکہ کراچی کے ضلع وسطی کے اسکولوں میں چھٹی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا، شہر کے تمام اسکول کھلے رہیں گے۔

کراچی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے، شہر میں آج بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور فیصل آباد میں تیز با رش ہونے کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، پاراچنار، کرک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

اس دوران طوفانی بارشوں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر شمال مشر قی/ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، بارکھان، کوہلو، بو لان، جھل مگسی، پنجگور اور مکران میں تیز با رش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 33، قلات میں31، ژوب میں 26، زیارت میں 24، نوکنڈی اور تربت میں 41، سبی میں 38، گوادر اور جیونی میں 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔