یونان کی مرکزی بندرگاہ پورٹ وولوس کے ساحل پر اچانک تازہ پانی کی لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار ہو گئیں۔
مقامی سٹی کونسل کے رکن کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کلومیٹرز تک مردہ مچھلیوں نے ساحل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جلد ہی ان سے چھٹکارہ نہ پایا گیا تو یہ دیگر جانداروں اور ماحولیات کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ مردہ مچھلیاں گزشتہ سال آنے والے شدید سیلاب کے دوران تازہ پانی سے نکل کر سمندر میں آگئیں تھیں۔
ماہرین نے مچھلیوں کی موت کی ممکنہ وجوہات سے متعلق بتایا کہ لاکھوں مچھلیاں گزشتہ سال شدید سیلاب کے دوران اپنے فطری ماحول والے تازہ پانی سے نکل کر سمندر کی کھارے پانی میں آگئی تھیں۔
تازہ پانی جیسے فطری ماحول کے برعکس کھارا پانی ممکنہ طور پر اتنی بڑی تعداد میں ان مچھلیوں کی ہلاکت کا سبب بنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکومت کی جانب ساحل پر لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار ہونے کے بعد مچھلیوں کو سمندر سے نکال کر ٹھکانے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔