بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے شمولیتی پروگرام میں بے نظمی ہوگئی۔
اتوار کو قلعہ سیف اللہ میں پی ٹی آئی کا شمولیتی کنونشن منعقد کیا گیا جس میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران کئی کارکن زخمی بھی ہو گئے ۔
کنونشن میں لڑائی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے کوئٹہ ژوب شاہراہ بند کر دی۔
تاہم صوبائی رہنما ملک باری کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد یہ احتجاج ختم ہوا۔