اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیکرٹری جنرل کے استعفی کے بعد ایک اور اہم عہدہ خالی ہونے جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو ہٹانے کے لیے بانی عمران خان نے اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے بعد سیکریٹری اطلاعات کو تبدیل کیا جائے گا۔