وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی گنڈا پور کے خالف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا افسر وزیراعلی اور منتظمین کو متنبہ کرنے اور وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے گیا تھا جس پر اُسے بیٹھا لیا گیا تھا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اور اراکین قومی اسمبلی نے علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن سے شام کے بعد سے رابطہ نہیں ہوا اور وہ گزشتہ 8 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں۔
بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا اور کہا کہ وہ پشاور میں نہیں اور اسلام آباد میں ایک میٹنگ کیلیے گئے تھے، شام کے بعد سے اُن سے اور اسٹاف سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا۔