اسپین میں ایک بلین یورو کے ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ نے 26,000 سال پرانے انسانوں اور جانوروں کے قدموں کے نشانات اور پتھروں کے نمونے دریافت کیے ہیں جس کے بعد اسے ثقافتی اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔
26 ہزار سال پرانے قدموں کے نشانات دریافت ہونے کے بعد تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ نے اس غیر متوقع دریافت پر ماضی بعید کے مزید آثار تلاش کرتے ہوئے اس جگہ کی کھدائی شروع کردی ہے جس میں تیس افراد کی ایک ٹیم، جن میں ماہرین ارضیات، تکنیکی ماہرین، ماہرین حیاتیات، اور بحالی کار شامل ہیں۔
پروجیکٹ کے محققین میں سے جوآن سانگوینوس نے پریس ریلیز میں بایا کہ ماہرین آثار قدیمہ میڈرڈ سٹی کونسل سے گزارش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ انہیں مستقبل میں مزید تحقیقات کے لیے اس پلاٹ کو آثار قدیمہ کے ذخیرے کے طور پر چھوڑ دینا چاہیے۔