ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے دو دو گول کیے جبکہ رومان نے ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔