بلوچستان میں 3 سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف کر دئیے گئے۔
بلوچستان میں 3 سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت 114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے تحت 1424 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل بھی کیا گیا ہے۔