جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جویریہ نے  اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کو ہاتھ میں گجرے پہنائے جارہے ہیں اور دوسری ویڈیو میں اداکارہ کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی  شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جویریہ عباسی اور ان کے دوسرے شوہر کی ایک تصویر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
فوٹو: سوشل میڈیا/اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے۔