بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا صرف اپنے کھیل کے لیے ہی بلکہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے بھی شہرت رکھتی ہیں ان کی نئی تصاویر صارفین کی مرکزِ نگاہ بن گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ ٹینس کھلاڑی نے نئی تصاویر شیئر کر کے اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلی سے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ سیلفی شیئر کی اور انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مقامات تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن سیلفی لینا اپنی جگہ قائم ہے۔
37 سالہ سابقہ کھلاڑی سوشل میڈیا پر کافی متحریک رہتی ہیں، 13.2 ملین فالوورز کی حامل ثانیہ مرزا نے حالیہ پوسٹس میں مختلف مقامات سے 5 تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹا پوسٹ میں شیئر کیے گئے ثانیہ مرزا کے 2 مختلف لک صارفین کو خوب بھا گئے ہیں۔
ایک تصویر میں انہیں آئینے کے سامنے کھڑے اپنے کپڑے دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس تصوری میں ٹینس اسٹار نے سیاہ لباس زیبِ تن کیا ہے۔
دوسری تصویر میں انہوں نے بھوری قمیض سیاہ اسکرٹ کے ساتھ پہن رکھی ہے جبکہ ان تمام تصاویر میں جس تصویر نے سبقت حاصل کی ہے وہ پہلی تصویر ہے، جس میں ایتھلیٹ کو اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔