یہ حقیقت ہےکیمرے پر صرف بالی وڈ شخصیات ہی جلوے بکھیرتی ہیں لیکن در پردہ منیجرز کی ایک ٹیم ہے جو ان شخصیات کے پورے کیرئیر کو منظم کرنے کیلئے تگ و دو کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹس دعویٰ کرتی ہیں بعض صورتوں میں، یہ منیجرز ان بالی وڈ اسٹار سے زیادہ کماتے ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں کہ بالی وڈ شخصیات کے بھاری بھرکم معاوضہ لینے والے منیجرز کون ہیں اور کتنا کماتے ہیں؟
شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دلانی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا ددلانی 2012 سے شاہ رخ خان کی بطور منیجر کام کررہی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پوجا ددلانی کا سالانہ معاوضہ 7 سے 9 کروڑ بھارتی روپے ہے، بتایا جاتا ہے کہ پوجا بالی وڈ شخصیات کی منیجرز میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی منیجر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کی منیجر انجولا اچاریہ
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے کامیاب کیرئیر کو آگے بڑھانے میں ان کی منیجر انجولا اچاریہ کا اہم کردار ہے، رپورٹ کے مطابق انجولا اچاریہ کا سالانہ معاوضہ تقریباً 6 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
کرینہ کپور کی منیجر پونم دمانیہ
پونم دمانیہ گزشتہ 10 برسوں سے بالی بیبو کرینہ کپور کی منیجر کے فرائض انجام دے رہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پونم دمانیہ کا سالانہ معاوضہ 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
رنویر سنگھ کی منیجر سوسن روڈریگز
یش راج فلمز کے ساتھ اپنے کامیاب دور میں رنویر سنگھ نے سوسن کو بطور منیجر ہائر کیا تھا، انڈیا ٹائمز کے مطابق سوزن روڈریگز نے اس دوران تقریباً 2 کروڑ روپے سالانہ معاوضہ وصول کیا۔
سلمان خان کا منیجر جورڈی پٹیل
جورڈی پٹیل، ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سلمان خان کے منیجر ہونے کے ساتھ ان کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
اگرچہ جورڈی پٹیل کی سالانہ تنخواہ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ میں شائع نہیں کی گئی ہیں لیکن ان اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 40 کروڑ روپے ہے۔