وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور: وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر مشاورت بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

نواز شہباز کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دیے۔