ٹک ٹاک پر ایک چونکا دینے والے رجحان نے صحت اور تندرستی کی کمیونٹی کو الرٹ کردیا ہے جس میں صارفین مٹی کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
“کرنچرز” کے عنوان کے ساتھ مختلف طبی مسائل کے علاج کے طور پر مٹی کھانے کی عجیب و غریب مشق نے ٹک ٹاک پر نمایاں توجہ حاصل کرلی ہے۔
فرٹیلیٹی اور ہارمون کی کوچ اسٹیفنی ایڈلر اس رجحان کی تقویت دینے میں سب سے آگے رہی ہیں اور اپنے فالوورز پر زور دیتی ہیں کہ وہ مٹی کے ممکنہ فوائد کیوجہ سے اسے استعمال کریں۔
ایک ویڈیو میں اسٹیفنی نے نامیاتی مٹی میں موجود صحت بخش مائکروجثوموں کی بڑی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے تجویز کیا کہ مٹی کھانے سے آنتوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔
اسٹیفینی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچے کی (اور اپنی) آنتوں کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ تو ایک چائے کا چمچ نامیاتی بائیو ڈائنامک مٹی نوش کریں جس میں انسانوں سے زیادہ صحت بخش مائکروجراثیم ہوتے ہیں۔
دوسری جانب کھانے کے قابل مٹی اور مٹی کی مصنوعات ایمیزون اور ایٹسی جیسے ای کامرس پلیٹ فارمز پر بھی فروخت کی جا رہی ہیں جن کی قیمت 900 سے 2,200 روپے کے درمیان ہے۔