عالمی اور قومی معیشت کے مختلف عوامل میں اتار چڑھاؤ : ایک تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

جمعہ کو سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونا 3001 روپے اور ایک تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوگیا۔

10 گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 72 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

عالمی اور قومی معیشت کے مختلف عوامل میں اتار چڑھاؤ کا سونے کی قیمت پر بھی نمایاں اثر مرتب ہوتا ہے۔ معیشتی خرابی کے نتیجے میں لوگ اپنی بچت کو دوسرے کسی طریقے سے محفوظ کرنے کے مقابلے میں سونے کی شکل میں محفوظ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔