آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے، مسودے کے28صفحات میں عوام کے بجائےساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم کا مقصد اشرافیہ کے قبضے کو مضبوط کرنا ہے ، آج ملک کونئےسوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم اشرافیہ کےبجائےعوام کی سہولیات کےلیےہونی چاہئیں۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نفاق کو ختم کرنے کے بجائے اتفاق پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، سیاست دان، عدلیہ سمیت سب حالات کو سمجھیں۔