رنویر سنگھ کی نئی فلم ’ڈان3‘ کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟

بالی وڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے اور رپورٹ کے مطابق، وہ مارچ 2025 میں اس فلم کی تیاری شروع کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہونی تھی لیکن اب اس کی تاریخ مئی-جون 2025 تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

اس تاخیر کی وجہ فرحان اختر کی مصروفیت ہے جو اس وقت ’120 بہادر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ یہ پروجیکٹ مکمل کرلیں۔

فلم کی شوٹنگ کی تاریخ مؤخر ہونے کے باوجود ’ڈان 3‘ کی پری پروڈکشن کام شروع ہو چکا ہے اور رنویر سنگھ مارچ 2025 میں اپنی تیاری کا آغاز کریں گے۔

رنویر سنگھ کی کو اسٹار کیارا ایڈوانی بھی دیگر بڑے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جن میں ’وار 2‘ شامل ہے جس میں وہ ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ نظر آئیں گی۔