پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جلسے کے این او سی کے لیے ہم نے درخواست جمع کروا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر قانونی ترمیم کی بھرپور مخالفت کریں گے،کورکمیٹی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیاگیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد مخصوص نشستوں کا اعلان کرے۔