پہلی نظر میں پیار ہوجانے پر یقین نہیں رکھتی،زویاناصر

ماڈل واداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ وہ پہلی نظر میں پیار ہوجانے پر یقین نہیں رکھتیں بلکہ پہلے انسان کو پرکھتی اور سمجھتی ہیں پھر محبت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

زویا ناصر نے حال ہی میں محبت اورتعلقات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے اوریہ بھی بتایا کہ وہ کسی بھی مرد میں سب سے پہلے اخلاقیات اور شخصیت دیکھتی ہیں کہ وہ کس طرح دوسرے سے پیش آ رہے ہیں، پھر ان میں صفائی جیسی چیزوں کو دیکھنے کے بعد ان سے متعلق فیصلہ کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ زیادہ رومانوی شخصیت نہیں لیکن اگر انہیں کسی کے ساتھ رومانوی فلم کرنی پڑے تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ "کل ہو نہ ہو" یا "کبھی خوشی کبھی غم"جیسی فلم کریں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں زویا ناصر نے بتایا کہ اگر انہیں کسی کے ساتھ ڈیٹ کا موقع ملے تو وہ ٹام کروز اور براڈ پٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گی۔

زویاناصر کا کہنا تھا کہ محبت کرنے والا شخص کبھی دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا اور جو تکلیف دیتے ہیں وہ محبت نہیں کرتے یہی کسی کو سمجھنے کی پہلی نشانی ہوتی ہے۔