صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز ملاقات کی۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مجموعی معاملات سمیت صوبے کو درپیش مسائل ومشکلات پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان، معاشی استحکام اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق امو پر بھی گفتگو کی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے صدر مملکت کو سوات اور مالم جبہ میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دہشتگردانہ حملے، صوبہ کے جنوبی اضلاع اور ضم قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے اور امن و امان کی دن بدن بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔
صدر مملکت نےصوبے کی بہتری کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کاوشوں کو سراہا اور خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ اضلاع کے عوام اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔