وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کر دی ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دیا، معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر کی اقوام متحدہ میں فلسطین پر تقریر دلوں کو چھو لینے والی تھی، وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں بہت سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، رجب طیب اردگان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔