"بابراعظم چیمپئینز ٹرافی 2025 تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے"

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم چیمپئینز ٹرافی 2025 تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ بابراعظم نے خود کپتانی نہ چھوڑی تو بورڈ برطرف کردے گا، چیمپئینز ٹرافی تک وہ کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن چیمپئینز ٹرافی سے قبل بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کرچکے اور مجھے بھی سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ بورڈ حکام بتاچکے ہیں کہ نامعلوم کنیکشن میٹنگ میں کپتانی یا سینٹرل کنٹریکٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، تو بابراعظم کی کپتانی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔