ابو ظہبی: ابو ظہبی میں ہونے والی شاندار آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب میں بھارتی فلمی صنعت کی چند بڑی شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں رنبیر کپور کی فلم “اینمل” نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا اور چھ بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے، جب کہ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے بالترتیب “جوان” اور “مسز چیٹرجی ورسز ناروی” کے لیے بہترین اداکار اور اداکارہ کے اعزازات حاصل کیے۔
ہدایت کاری میں ودھو ونود چوپڑا کو “12th فیل” کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔
خصوصی ایوارڈز میں ہیمامالنی کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات پر آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ان انڈین سنیما ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ عالیہ اگنی ہوتری کو سال کی بہترین نووارد اداکارہ کا اعزاز ملا۔
تقریب میں فلمی ستاروں کی یادگار پرفارمنسز دیکھنے کو ملیں، جن میں شاہد کپور، وکی کوشل اور کرتی سینن نے شاندار رقص کا مظاہرہ کیا۔
مکمل فہرست:
- بہترین فلم: اینمل
- بہترین اداکار (مرد): شاہ رخ خان – جوان
- بہترین اداکارہ (خاتون): رانی مکھرجی – مسز چیٹرجی ورسز ناروی
- بہترین ہدایتکار: ودھو ونود چوپڑا – 12th فیل
- بہترین معاون اداکار: انیل کپور – اینمل
- بہترین معاون اداکارہ: شبانہ اعظمی – راکی اور رانی کی پریم کہانی
- بہترین منفی کردار: بوبی دیول – اینمل
- بہترین میوزک ڈائریکشن: اینمل
- بہترین گلوکار (مرد): بھوپندر ببل – اینمل
- بہترین گلوکارہ (خاتون): شلپا راؤ – چلےیا (جوان)