کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 ڈاکو ہلاک

رحیم یارخان کےکچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق رحیم یارخان کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے چند روز قبل کچے میں قائم پولیس کیمپ پر حملہ کیا تھا، حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قادر دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں شر، کوش گینگ ملوث ہیں۔