امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد سپریم کورٹ میں نہیں رہنا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ توسیع نہ لینے کا اعلان کردیں تو آئینی بحران ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے تو بحران ختم ہو جائے گا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آئینی مسودوں کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے، آئینی بحران ختم ہو جائے تو یہ آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کو بھی بھول جائیں گے۔