ایک جوڑا ہر سال لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے تاکہ وہ دونوں 150 کی عمر تک ایک ساتھ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
150 سال تک زندہ رہنے کے لیے اس جوڑے نے روزمرہ کے بہت سخت معمولات کو اپنایا ہے۔
33 سالہ کائیلا برنز لینٹز کے مطابق وہ برسوں سے اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں اور اپنے 36 سالہ شوہر وارن لینٹز سے ملاقات سے قبل بھی ان سے صحت کے بارے میں تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہشمند نہیں بلکہ ان کا مقصد اپنے شوہر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت تک زندہ رہنا ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ 120 سال کی عمر تک زندہ رہنے پر بھی خوش ہوں گی، مگر ان کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ عرصے تک صحت مند زندگی گزارنا ہے اور اس کے لیے سخت معمولات اپنانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صبح بیدار ہوتے ہی ان کے معمولات کا آغاز ہو جاتا ہے۔
کائیلا برنز نے بتایا کہ 'میرے شوہر مجھ سے ذرا پہلے اٹھ جاتے ہیں اور ہم دونوں صبح ورزش کو ترجیح دیتے ہیں، جس کے بعد ہم Pulsed Electromagnetic Field Therapy (پی ای ایف ایم) کے عمل سے گزرتے ہٰں، جس کے لیے ہمارے گھر میں ایک ڈیوائس موجود ہے'۔
انہوں نے مزید بایا کہ ہمارے گھر میں hyperbaric چیمبر بھی موجود ہے جسے استعمال کرنے سے پھیپھڑوں کو زیادہ آکسیجن حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس چیمبر کا استعمال دوپہر میں کیا جاتا ہے۔
کائیلا برنز کے مطابق 'رات کا کھانا ہم شام ساڑھے 5 بجے ہی کھا لیتے ہیں اور اس کے بعد چہل قدمی کرتے ہیں جبکہ سورج غروپ ہونے بعد گھر میں سرخ لائٹس روشن کی جاتی ہیں اور ہر رات 8 بجے ہم سو جاتے ہیں'۔
ابھی ان کی کوئی اولاد نہیں مگر وہ اپنے بچوں کے لیے بھی اسی طرح کے طرز زندگی اپنانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم بچوں کی زندگی کو سادہ بنانے کی کوشش کریں گے اور توجہ مرکوز کریں گے کہ وہ اسکرینوں کے سامنے وقت گزارنے کی بجائے باہر کھیلنے کو ترجیح دیں۔