شان مسعود بالآخر بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود بطور شکستوں کا جمود توڑنے میں بالآخر کامیاب ہوگئے۔

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کی، یہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی 3 سال بعد پہلی فتح تھی۔

اس میچ میں قومی ٹیم کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے بالترتیب 20 وکٹیں حاصل کیں اور ہوم گراؤنڈ پر 1349 دن کے طویل انتظار کے بعد پہلی فتح سمیٹی۔

اس سے قبل شان مسعود مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، انکی کپتانی میں گرین شرٹس نے مسلسل 6 میچز ہارے جبکہ جس میں بنگلادیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ بھی شامل تھا۔

شان مسعود پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہو تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

اس سے قبل 1962 انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے جاوید برکی کو بطور کپتان ابتدائی 3 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم انکی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

قومی ٹیم نے شان مسعود کی قیادت میں کھیلے گئے 7ویں میچ میں فتح سمیٹی ہے۔