پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کے 177 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ، 70 رنز کا خسارہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

پاکستان نے اس وقت 177 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے سات کھلاڑی آؤٹ ہیں، اس وقت پاکستان پہلی اننگز میں 70 رنز کے خسارے میں ہے۔

 قومی ٹیم نے اپنی اننگز  تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔

کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں جمعہ یعنی آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے، دوسرے روز کاکھیل 10 بجے شروع ہوگا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجےہوگا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجےہوگا, چائے کا وقفہ 3بجے ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسراسیشن 3بج کر 20منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔