وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے  تیسرے ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے  میچ کے دوران محمد رضوان نے57 ویں اننگز کھیل کر ٹیسٹ  میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔

گزشتہ برس  محمد رضوان نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچ  میں  2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔